الیکشن کمیشن میں ریٹرنز فائل نہ کرنے پر رکنیت معطلی کی وجہ سے 6وزراء کابینہ اجلاس میں شریک نہیں ہوئے ، شہزاد اکبر

جمعرات 17 جنوری 2019 23:49

الیکشن کمیشن میں ریٹرنز فائل نہ کرنے پر رکنیت معطلی کی وجہ سے 6وزراء ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن میں ریٹرنز فائل نہ کرنے والے ایسے ارکان اسمبلی جو وزیر ہیں کی وزارت بھی معطل ہے ،ریٹرنز فائل کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے،(آج) جمعہ کو ان ممبران اور ورزراء کی رکنیت بحال ہوجائے گی ،رکنیت معطلی کی وجہ سے 6وزراء نے کابینہ کے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے بتایا کہ الیکشن کمیشن میں ریٹرنز فائل نہ کرنے پر اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کی گئی ہے ،ان اراکین میں جو وزراء شامل ہیں ان کی وزارتیں بھی معطل ہیں اسی وجہ سے 6وزراء نے کابینہ کے اجلاس میں شرکت نہیں کی ۔