خیرپور پولیس کا جواریوں،منشیات فروشوں اور بغیر لائیسنس اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن ،16 ملزمان گرفتار

جمعرات 17 جنوری 2019 23:51

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) خیرپور پولیس کا جواریوں،منشیات فروشوں اور بغیر لائیسنس اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن ،16 ملزماں گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمدتفصیلات کے مطابق ایس ایس پی خیرپور عمر طفیل خان کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ا یس ایچ او تھانہ بی سیکشن نے جواری ملزماں راشد، عبدالستار، بانھل، شاھنواز شیخ کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان کے قبضے سے 4 اسٹک، 20 بال، نقد 800 اور 3 موبائل فون برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا، ایس ایچ او تھانہ پیروسن نے جوا کے اڈے پر چھاپہ مار کر 1 جواری ملزم ادریس ملاح کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزم کے قبضے سے 700 روپے نقد اور 104 پتے تاش برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا گیا،ایس ایچ او تھانہ رانیپور کے کاروائی کرکہ دو ملزمان عبدالقادر اور محمد معراج کلیری کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو TT پسٹل اور 9 گولیان برآمد کر کے مقدمے درج کر لیئے گئے، ایس ایچ او تھانہ کنب نے ملزم طالب حسین گوپانگ کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزم کے قبضے سے 6بوتلیں شراب برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا گیا،ایس ایچ او تھانہ صوبھودیرو نے دو ملزمان منظورحسین اور عبدالجبار کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزم منظور حسین کے قبضے سے 1000 گرام بھنگ، ملزم عبدالجبار کے قبضے سے 1000 گرام بھنگ برآمد کر کے مقدمے درج کر لیئے گئے،ایس ایچ او تھانہ شاھ حسین نے جوا کے اڈے پر چھاپہ مار کر جورای ملزمان گلشن میتلو، برکت علی، فرحان علی، رحیم بخش، ستارو اور قدیر کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان کے قبضے سے 700 نقد، دو موبائل فون اور 52 پتے تاش برآمد مقدمہ درج کر لیا گیا،