گیس سسٹم میں پریشر میں کمی کی وجہ سے سوئی سدرن کو ملنے والی گیس میں کمی واقع ہوئی ہے،,ترجمان پٹرولیم ڈویژن

جمعرات 17 جنوری 2019 23:56

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) ترجمان پٹرولیم ڈویژن نے کہا ہے کہ گیس سسٹم میں پریشر میں کمی کی وجہ سے سوئی سدرن کو ملنے والی گیس میں کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ گھریلو صارفین اور کمرشل سیکٹر کی طلب پوری کرنے میں دشواری کا سامنا ہے، گھریلو صارفین کی طلب پوری کرنے کی غرض سے سندھ بھر میں تمام سی این جی سٹیشنز کو 36 گھنٹے کیلئے گیس کی ترسیل معطل رہے گی۔

متعلقہ عنوان :