برطانوی شہزادہ فلپ ٹریفک حادثے میں بال بال بچ گئے

جمعہ 18 جنوری 2019 02:40

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) بکنگھم محل اور پولیس کے مطابقملکہ الزبتھ دوئم کے 97 سالہ شوہر شہزادہ فلپ گاڑی چلانے کے دوران ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئے جس کے دوران شہزادہ فلپ خود زخمی ہونے سے محفوظ رہے تاہم اس حادثہ میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

نن پیلس کی خاتو ن ترجمان نی میڈیاکو بتایا کہ ڈیوک کو حادثہ سینڈنگھم اسٹیٹ کے قریب پیش آیا جس کے دوران ان کی گاڑی دوسری گاڑی سے ٹکراگئی تاہم ڈیوک زخمی نہیں ہو ئے ۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی متعلقہ پولیس موقع پر پہنچ گئین۔ ترجمان نے بتایا کہ احتیاط کے طور پر شہزادہ فلپ کا ڈاکٹر نے معائنہ کیا جس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ زخمی نہیں ہوئے اور اس حادثہ میں بالکل محفوظ رہے ۔