نیتن یاہو مسلم اکثریتی ملک چاڈ کا دورہ کرنے والے پہلے اسرائیلی وزیراعظم

یاہواتوارکو پہنچیں گے،باغیوں کے خلاف جنگ کے لیے اسرائیلی آلات خرید کیے ہیں،چاڈ حکام

جمعہ 18 جنوری 2019 15:10

نیتن یاہو مسلم اکثریتی ملک چاڈ کا دورہ کرنے والے پہلے اسرائیلی وزیراعظم
تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اتوار کو افریقی ملک چاڈ کا دورہ کریں گے،وہ اس مسلم اکثریتی ملک کا دورہ کرنے والے پہلے اسرائیلی وزیراعظم ہوں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صہیونی وزیراعظم جمہوریہ چاڈ کے صدر ادریس دیبی اتنو کے گذشتہ سال نومبر میں اسرائیل کے دورے کے جواب میں یہ دورہ کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کے دفتر نے اس حوالے سے مزید کوئی تفصیل جاری نہیں کی ہے۔ البتہ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ ان کا یہ دورہ ایک روزہ ہی ہوگا۔چاڈ کے سکیورٹی حکا م کا کہناتھا کہ انھوں نے ملک کے شمال میں باغیوں کے خلاف جنگ کے لیے اسرائیلی آلات خرید کیے ہیں۔چاڈ ان متعدد افریقی ممالک میں شامل ہے جو سخت گیر جنگجو گروپوں بوکو حرام اور داعش کے خلاف مغرب کی حمایت سے جاری جنگی کارروائیوں میں شریک ہیں۔

متعلقہ عنوان :