وزیراعلی خیبرپختونخواکو سانحہ پشاور یونیورسٹی کیمپس کی رپورٹ پیش

جمعہ 18 جنوری 2019 19:08

وزیراعلی خیبرپختونخواکو سانحہ پشاور یونیورسٹی کیمپس کی رپورٹ پیش
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کو پشاور یونیورسٹی کیمپس سانحہ پر قائم پارلیمانی کمیٹی کی رپورٹ پیش کردی گئی۔

(جاری ہے)

پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین صوبائی وزیرقانون سلطان محمد خان نے وزیراعلیٰ ہائوس پشاور میں رپورٹ پیش کی‘کمیٹی کے دیگر اراکین ایم پی ایز نگہت اورکزئی، سردار حسین بابک،خلیق الرحمان، عارف احمدزئی، محمود بٹانی اور نذیر عباسی بھی موجود تھے، وزیراعلیٰ نے کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد کرنے کا یقین دلایا، وزیر اعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں میرٹ کا فروغ اور تعلیم دوست ماحول کی فراہمی ہماری ترجیح ہے‘ انہوں نے کہا کہ طلبا ہمارا اثاثہ اور مستقبل ہیں،ان کے مسائل کا حل یقینی بنائیں گے۔