میڈیا کو خوداحتسابی کی راہ اختیار کرنی چاہیئے،صدر مملکت

بہت اندھیروں اور مشکلات میں میڈیا نے چراغ جلایا،میڈیا ریاست کے چوتھے ستون کی حیثیت اختیار کر گیا ہے،میڈیا صنعت میں ارتقا کا عمل آج بھی جاری ہے،میڈیاکنونشن سے خطاب

جمعہ 18 جنوری 2019 22:08

میڈیا کو خوداحتسابی کی راہ اختیار کرنی چاہیئے،صدر مملکت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2019ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بہت اندھیروں اور مشکلات میں میڈیا نے چراغ جلایا،میڈیا ریاست کے چوتھے ستون کی حیثیت اختیار کر گیا ہے،میڈیا کی صنعت میں ارتقا کا عمل آج بھی جاری ہے،میڈیا کو خوداحتسابی کی راہ اختیار کرنی چاہیئے۔جمعہ کے روز کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز کے زیر اہتمام میڈیاکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ جدید دور میں پرنٹ میڈیا کو نئے چیلنجز کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا میں معلومات کے ذرائع جدید دور کے ساتھ تبدیل ہوئے ہیں۔نئی نسل کی پرنٹ میڈیا میں دلچسپی کم ہوئی ہے۔اخبارات ای پیپر کی شکل اختیار کرتے جا رہے ہیں۔معاشی ترقی سے میڈیا کی ترقی بھی وابستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا سے میرا تعلق اور محبت بہت پرانی ہے۔آزاد اور ذمہ دارمیڈیا کا کسی بھی ملک میں انتہائی اہم کردار ہوتا ہے۔ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ میڈیا کو خوداحتسابی کی راہ اختیار کرنی چاہیئے۔اس موقع پر صدر مملکت نے سینئر صحافیوں میں ایوارڈز بھی تقسیم کیے