چینی میڈیا کے کچھ اداکاروں کے کان دھندلانے کی دلچسپ وجہ

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 18 جنوری 2019 23:58

چینی میڈیا کے کچھ اداکاروں کے کان دھندلانے کی دلچسپ وجہ

کچھ دنوں سے چینی سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگ  #MaleTVStarsCantWearEarrings ٹرینڈنگ ہو گیا ہے۔ یہ ہیش ٹیگ ایک ویڈیو سٹریمنگ سروس کے کچھ اداکاروں کے کان دھندلانے کے فیصلے کے بعد کیا گیا۔ ویڈیو سٹریمنگ سروس نے ایسے اداکاروں، جنہوں نے کان میں بالیاں پہنی ہوئی تھیں، کے کان دھندلا دئیے۔ اس سنسرشپ سے صآرفین غصے میں آ گئے۔
چین میں نیٹ فلیکس کی طرح مقبول ویڈیو سٹریمنگ سروس iQiyi کے پروڈیوس کیے ہوئے پروگراموں کے سکرین شاٹس میں اداکاروں کے دھندلائے ہوئے کان دیکھے جا سکتے ہیں۔

یہ سکرین شاٹ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہے ہیں۔ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ مرد اداکاروں کے بالی پہنے ہوئے کان دھندلانے کا مقصد جنس کے کردار کا تحفظ کرنا ہے لیکن بہت سے صآرفین نے اسے امتیازی سلوک قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)


چین میں تمام ٹی وی براڈ کاسٹر ریاستی ملکیت ہیں۔ چین میں ہپ ہوپ کلچر، ٹیٹو اور مغربی ثقافت پر سنسر شپ عائد ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق مقامی صحافیوں نے سٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کی ویب سائٹ سے رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ قانون میں ایسی کوئی شق نہیں، جس میں مردوں کو بالیاں پہننے سے روکا گیا ہو۔


حالیہ سالوں میں چین میں مرد کرداروں کے عورت کی طرح حلیہ اپنانے پر کافی تنقید کی جاتی رہی ہے۔ اب مرد کرداروں کو مرد کی طرح دکھانے کی کوشش کرنے پر بھی صآرفین تنقید کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :