سعودی عرب کے حائل شہر میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کنونشن کی تقریب کا انعقاد

کنونشن کا انعقاد ملک اظہر بھارہ نے کیا جس میں مدینہ منورہ، جدہ ریجن، الریاض، دمام ریجن، الجوف، القسیم، المجمہ، حائل۔حفر الباطن سے کثیر تعداد میں یوتھ کے نوجوانوں اور پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے بھرپور شرکت کی

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 19 جنوری 2019 15:41

سعودی عرب کے حائل شہر میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ  کنونشن کی تقریب کا انعقاد
حائل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جنوری2019ء,نمائندہ خصوصی،حافظ عرفان کھٹانہ،حائل) کنونشن میں سئینر مسلم لیگی راہنما ملک محی الدین، صدر یوتھ ونگ سعودی عرب راجہ یعقوب، ملک جی ایم اعوان جنرل سیکرٹری سمیت سینکڑوں کی تعداد میں لیگی کارکنوں نے شرکت کی۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ملک مئحی الدین نے کہا کہ جب بھی مسلم لیگ ن کی حکومت آئی ملک میں امن قائم ہوا ، مہنگائی کو کنٹرول کیا گیا ، کسانوں کو سستی کھاد ملی ، ڈیزل پیٹرول گیس سستی ہوئی ، ملک میں بیرونی سرمایہ کاری آئی اور جس کی وجہ سے عالمی جریدے نے 2016 میں ایشیا میں معاشی طور پر سب سے بہتر ملک قرار دیا گیا تھا یہ سب میاں نواز شریف کی قیادت میں ہی ممکن ہے ۔



راجہ یعقوب نے کہا کہ یوتھ ونگ سعودی عرب کے نوجوان ہر صورت میں متحد ہیں اور قائد کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں ہر قسم کی قربانی کا عزم رکھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ملک جی ایم اعوان نے کہا کہ آج سعودی عرب میں اگر صحیح معنوں میں کام کررہی ہے تو یہی یوتھ ونگ ہے جو اپنی پاکستانی کمیونیٹی کے لئے دن رات کام کررہی بلا کسی لالچ کے ۔

آخر میں راجہ ارشد محمود صدر یوتھ ونگ مسلم لیگ ن ازاد کشمیر ۔مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سعودی عرب خرم عباسی صدر ریاض ریجن یوتھ ونگ ۔اجمل منہاس چیف کوادنیڑ یوتھ ونگ۔ملک حسنین نایب صدر ریاض۔ارسلان ڈار صدر حفر الباطن یوتھ ونگ۔محمد کلیم جنرل سیکرڑی ریاض کی طرف سے ملک اظہر بھارہ کو کامیاب پروگرام کے انعقاد پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا نظامت کے فرائض ملک جی ایم بہت ہی عمدہ طریقہ سے سرانجام دئے آخر میں مسلم ن یوتھ ونگ کی جانب ملک غلام محی الدین اعوان صاحب کو اور ملک اظہر بھارہ کو عزیزی شیلڈ سے نواز گیا۔