آئی جی پنجاب نے ساہیوال واقعے کی تفتیش کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی

ہفتہ 19 جنوری 2019 23:41

آئی جی پنجاب نے ساہیوال واقعے کی تفتیش کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی
لاہور۔19 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب امجد جاوید سلیمی نے ساہیوال واقعے کی تفتیش کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ذوالفقار حمید جے آئی ٹی کے سربراہ ہونگے جبکہ انٹیلی جنس ایجنسیز آئی ایس آئی ، ایم آئی اور آئی بی کے ممبرز جے آئی ٹی کا حصہ ہونگے۔جے آئی ٹی اپنی تحقیقات کرکے تین روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔

متعلقہ عنوان :