ادویات کا فقدان، غزہ کے پانچ اسپتال بند ہونے کا خطرہ ہے،فلسطینی وزارت صحت

امداد دینے والے ممالک غزہ کی پٹی کو فوری طبی سہولیات فراہم کریں،وزارت صحت کی اپیل

اتوار 20 جنوری 2019 16:40

مقبوضہ غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2019ء) فلسطینی وزارت صحت نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کو طبی سہولیات کی فراہمی بند ہونے اور ادویات کی قلت کے باعث علاقے کے پانچ اسپتالوں میں طبی سروسز روکنے کا خدشہ ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے ایک بیان میں اپیل کی کہ امداد دینے والے ممالک غزہ کی پٹی کو فوری طبی سہولیات فراہم کریں۔

(جاری ہے)

اگرغزہ کی پٹی کے اسپتالوں کوفوری طبی سہولیات مہیا نہیں کی جاتیں تو غزہ کے نصرالاطفال، الرنتیسی چلڈرن اسپتال، مرکز برائے علاج امراض چشم، سائیکیالوجیکل مرکز اور ابو یوسف النجار اسپتال اپنی سروسزبند کرنے پرمجبور ہوسکتے ہیں۔ادھر شمالی غزہ کے بیت حانون اسپتال نے اپنی طبی سروسز روک دی ہیں جس کے باعث سیکڑوں مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اسپتال کی بندش کی وجہ بجلی کا مسلسل بریک ڈائون بھی ہے۔ اسپتال کو ایندھن کی سپلائی معطل ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

متعلقہ عنوان :