ْسوات، اے سی بحرین عابد مہمند ٹریفک حادثے میں شہید، پولیس اہلکار سمیت دو افراد زخمی

اتوار 20 جنوری 2019 23:00

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2019ء) اے سی بحرین عابد مہمند ٹریفک حادثے میں شہیدجبکہ پولیس اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سوات کے تحصیل بحرین کے اے سی عابد مہمند کی گاڑی کو چم گھڑی کے مقام پر حادثہ پیش آیا اور جہاں گاڑی دریائے سوات میں گرگئی جس کے نتیجے میں اے سی عابد مہمند جاں بحق ہو گئے جبکہ پولیس اہلکار امتیازاور ایک عطائ االلہ زخمی ہوگئے جن کو سول ہسپتال مدین منتقل کردیا گیا ہے ۔