رائوانوارسے ساہیوال کے واقعہ تک مقابلوں میں اموات کاسلسلہ ختم کرنا ہوگا‘ شیریں مزاری

حکومت ہونے کے ناطے ہماری ذمہ داری ہے جاری سلسلہ ختم ہو، جوابدہی سب کیلئے ہونی چاہیے‘ وزیر انسانی حقوق

پیر 21 جنوری 2019 13:26

رائوانوارسے ساہیوال کے واقعہ تک مقابلوں میں اموات کاسلسلہ ختم کرنا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2019ء) : وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ رائوانوارسے ساہیوال کے واقعہ تک مقابلوں میں اموات کاسلسلہ ختم کرنا ہوگا، حکومت ہونے کے ناطے ہماری ذمہ داری ہے کہ جاری سلسلہ ختم ہو۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سانحہ ساہیوال سے متعلق اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ رائو انور سے ساہیوال کے مقابلوں میں اموات کاسلسلہ ختم کرناہوگا، ہمیں قانونی کی حکمر انی قائم کرنا چاہیے۔حکومت ہونے کے ناطے ہماری ذمہ داری ہے جاری سلسلہ ختم ہو، جوابدہی سب کے لیے ہونی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :