سول ہسپتال بہاولپور میں جلال پور پیروالا کی رہائشی خاتون نے 6بچوں کو جنم دیا

بچے انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل ‘ ایک بچی جو جسمانی اعتبار سے انتہائی کمزور پیدا ہوئی تھی فوت ہوگئی

پیر 21 جنوری 2019 14:49

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2019ء) سول ہسپتال بہاولپور میں جلال پور پیروالا کی رہائشی خاتون نی6بچوں کو جنم دیا جنہیں بچوں کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے تاہم ایک بچی جو جسمانی اعتبار سے انتہائی کمزور پیدا ہوئی تھی فوت ہوگئی ہے ذرائع کے مطابق خاتون نے 9سال بعد 6بچوں کو جنم دیا ہے سول ہسپتال بہاولپور میں پہلی مرتبہ کسی خاتون نے 6بچوں کو جنم دیا ہے ڈاکٹرز وغیرہ اور اللہ پاک کے کرم سے 6زندہ بچوں کی ڈلیوری ہوئی ہے تاہم ایک بچی فوت ہوگئی ہے ۔