مکا ن کی چھت گرنے سے سات سالہ بچی جاں بحق ، ایک خاتون اور بچہ جھلس گئے

پیر 21 جنوری 2019 21:20

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) کینال روڈ کے ملحقہ آبادی رضا گارڈن میں مکا ن کی چھت گرنے سے ایک بچی جاں بحق جبکہ ایک خاتون اور ایک بچے کا جسم ٪ 60 جھلس گیا ۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق بارش کی وجہ سے کچے مکا ن کی بوسیدہ چھت گرنے کی وجہ سے نیچے جلنے والے چولھے کی وجہ سے آگ لگ گئی جس کی وجہ سے 25 سالہ جمیلہ بی بی جوکہ حق نواز کی بیوی اور 2 سالہ رمضان جو کہ حق نواز کا بیٹا ہے دونوں کا جسم جھلس گیا جبکہ سات سالہ ادیلہ بی بی جو کہ حق نواز کی بیٹی ہے موقع پر جاںبحق ہو گئی ۔ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :