رحیم یارخان، ڈاکوئوں نے نوجوان سے ہزاروں روپے نقدی چھین لی، مقدمہ درج

پیر 21 جنوری 2019 21:40

رحیم یارخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) 4نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے دن دیہاڑے نوجوان سے ہزاروں روپے کی نقدی چھین لی، ڈاکو فرار، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز چک 169پی کے رہائشی عبدالطاہر نے پولیس کو اپنی شکایت میں بیان کیا کہ وہ کام کے سلسلہ میں جارہا تھا کہ اسی دوران4نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے اسے گھیرلیا اور اس کے پاس موجود 71ہزارروپے سے زائد مالیت کی نقدی چھین لی اورباآسانی موقع سے فرارہوگئے۔ پولیس نے متاثرہ عبدالطاہر کی رپورٹ پر ڈاکوئوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :