Live Updates

وزیراعظم عمران خان کے دورہ قطر سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہونگے، شاہ محمود قریشی

پیر 21 جنوری 2019 22:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امید ظاہر کی کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ قطر سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہونگے ۔ وہ قطر دورہ پر روانگی سے قبل سرکاری ٹی وی سے بات چیت کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سینئر امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم کی جانب سے پاکستان کے ساتھ سٹریٹجک شراکتداری کے فروغ کے لئے امریکی انتظامیہ کی خواہش کے بارے میں پریس کانفرنس کے دوران بیان کیے گئے خیالات کا حوالہ دیا ۔وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی سینیٹر نے صدر ٹرمپ پر وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لئے بھی زور دیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات