ایوان بالا نے وفاقی یونیورسٹیز آرڈیننس 2002ء میں مزید ترمیم کا بل ’’وفاقی یونیورسٹیاں (ترمیمی) بل 2017ء‘‘ کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی

پیر 21 جنوری 2019 23:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) ایوان بالا نے وفاقی یونیورسٹیز آرڈیننس 2002ء میں مزید ترمیم کے بل ’’وفاقی یونیورسٹیاں (ترمیمی) بل 2017ء‘‘ کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

پیر کو سینیٹر میاں محمد عتیق شیخ نے وفاقی یونیورسٹیاں (ترمیمی) بل 2017ء ایوان میں پیش کیا جسے اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا۔ قبل ازیں تحریک پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نصاب میں انٹرن شپ کو لازمی قرار دینا ضروری ہے۔ فی الوقت اسلام آباد کی حد تک اس کا اطلاق ہونا چاہئے جس پر چیئرمین نے ایوان سے بل کی شق وار منظوری حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :