مردان میں رفاہی تنظیم کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

منگل 22 جنوری 2019 14:18

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) ساولڈھیر مردان زلمی تنظیم کے زیر اہتمام ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ، 210مریضوں کا معائنہ، 80مختلف لیبارٹری ٹسٹ کرائے گئے اور مفت ادویات فراہم کی ۔ جیو ساولڈھیر زلمی کے چیئر مین احتشام خان، محمد میکائیل، انجینئر سلمانی روغانی اور ان کے ٹیم نے بھر پور انتظامات کررکھے تھے جبکہ ڈاکٹر جاوید ستار، ڈاکٹر انعام ، ڈاکٹر شہزاد ، اور ڈاکٹر نوید الکریم نے خدمات انجام دی۔

(جاری ہے)

فری میڈیکل کیمپ میں 80فیصد خواتین آئیں ۔ اس موقع پر 210 مریضوں کا معائنہ کیا گیا جن میں 80مریضوں کی مختلف لیبارٹری ٹسٹ کرائے اور مفت ادویات فراہم کی۔ حبیب شاہ روغانی ، فضل قیوم ، ابرار جنید ، معتصم باللہ ، ڈاکٹر نصراللہ ، نور نبی اور نواب علی انس و دیگر نے اس عزم کا اظہا ر کیا کہ جیو ساولڈھیر زلمی نہ صرف ہیلتھ کے شعبے میں خدمات انجام دے رہی ہے بلکہ پر امن ساولڈھیر کے لئے بھی کوشاں ہے۔ تعلیم کے حوالے سے بھی تنظیم ایک متحرک کردار ادا کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :