شاہد کپور نے بیوی کی ہر بات سننے کو کامیاب شا دی کا راز قرار دے دیا

منگل 22 جنوری 2019 15:03

شاہد کپور نے بیوی کی ہر بات سننے کو کامیاب شا دی کا راز قرار دے دیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) بالی وڈ کے اداکار شاہد کپور نے بیوی کی ہر بات سننے کو کامیاب شا دی کا راز قرار دے دیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار شاہد کپور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب شا دی کا راز اسی میں ہے کہ شوہر اپنی بیوی کی ہر بات کو مانے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ان کو کہنے میں یہ عار نہیں ہے کہ وہ اپنی بیوی میرا کے فرمابردار شوہر ہیں اور ان کی ہربات کو مانتے اور سنتے ہیں ۔

ان کا ایک سوال پر کہنا تھا کہ میرا ان کی زندگی میں ایک مثبت تبدیلی کے طور پر آئیں اور وہ ایک بہت خوش گوار زندگی گزار رہے ہیں۔ اداکار شاہد کپور ان دنوںتیلگو فلم کا ریمیک ’’ارجن ریڈی‘‘ کی عکسنبدی میں مصروف ہیں جس میں وہ اداکارہ کیارہ ایڈوانی کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتے نظرآئیں گے۔