پنجاب حکومت کا سابقہ دور میں پبلک مقامات پر مفت انٹر نیٹ کی سہولت کیلئے شروع کئے گئے منصوبے کو فنڈز دینے سے انکار

منگل 22 جنوری 2019 15:03

پنجاب حکومت کا سابقہ دور میں پبلک مقامات پر مفت انٹر نیٹ کی سہولت کیلئے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) پنجاب حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے دور میں پبلک مقامات پر مفت انٹر نیٹ کی سہولت کیلئے شروع کئے گئے منصوبے کو فنڈز دینے سے انکار کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) کی گزشتہ حکومت کی ہدایت پر پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے لاہور کے مختلف مقامات پر عوام کو مفت وائی فائی کی سہولت کے لئے سسٹم نصب کیا تھا اور اس منصوبے پر 19کروڑ42لاکھ روپے خرچ ہوئے تھے ۔

موجودہ حکومت نے نہ صرف اس سروس کو توسیع دینے بلکہ اس منصوبے کی توسیع کے لئے 24کروڑ روپے کے فنڈز فراہم کرنے سے بھی انکار کردیا ہے ۔پی آئی ٹی بی کی جانب سے بھی مختلف ادائیگیوں کے لئے رقم مانگی تھی جو فراہم نہیں کی گئی۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی سی ایل نے بھی واجبات کی عدم ادائیگی پر اپنی سروس منقطع کر دی ہے ۔