لاہور ہائی کورٹ نے سرگودھا کے ڈینٹل ڈاکٹرز کی ڈی سیل کیس کی سماعت کرتے ہوئے درخواستیں پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو بھجوا دیں

منگل 22 جنوری 2019 15:03

لاہور ہائی کورٹ نے سرگودھا کے ڈینٹل ڈاکٹرز کی ڈی سیل کیس کی سماعت کرتے ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) لاہور ہائی کورٹ نے سرگودھا کے ڈینٹل ڈاکٹرز کی ڈی سیل کیس کی سماعت کرتے ہوئے درخواستیں پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو بھجوا دیں اور موقف سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔ ہائی کورٹ عدالت نے واجد محمود خرم شہزاد اور سعید احمد کی دائر ڈی سیل کے لئے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

جنہوں نے موقف اختیار کیا کہ وہ عطائی نہیں ڈینٹل میں ڈپلومے رکھتے اور قانون اور قواعد و ضوابط کے تحت ڈینٹل کا کاروبار چلاتے ہیں لیکن ان کو سنے اور شوکاز نوٹس دیے بغیر انکے ڈینٹل کلینک سیل کر دیے گئے لہذا ڈی سیل کرنے کا حکم دیا جائے فاضل عدالت نے سماعت کرتے ہوئے درخواست گزاروں کا کیس پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو بجھوا کر قانون کے مطابق فیصلے کا اختیار دے دیا۔