شہباز شریف کا نواز شریف کے پی آئی سی میں طبی معائنے کے باوجود میڈیکل رپورٹس نہ دینے پر اظہار تشویش

محمد نوازشریف کے ٹیسٹ ہونے کے بعد علاج معالجے میں تاخیر کیوں کی جارہی ہی اپوزیشن لیڈر کا بیان ، میڈیا سے گفتگو

منگل 22 جنوری 2019 16:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے محمد نواز شریف کے پی آئی سی میں طبی معائنے کے باوجود میڈیکل رپورٹس نہ دینے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد نوازشریف کے ٹیسٹ ہونے کے بعد علاج معالجے میں تاخیر کیوں کی جارہی ہی ۔ ایک بیان میں شہباز شریف نے کہاکہ محمد نواز شریف کا طبی معائنہ کرنے والے دونوں میڈیکل بورڈز کی رپورٹس بھی اہلخانہ اور ذاتی معالجین کو فی الفور فراہم کی جائیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ محمد نوازشریف کے علاج معالجہ کے لیے ضروری انتظامات بلاتاخیر کئے جائیں۔ بعد ازاں پارلیمنٹ ہائوس پہنچنے پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہاکہ میاں نوازشریف کی صحت سے متعلق معلومات ملی ہیں۔شہباز شریف نے کہاکہ میاں نواز شریف کی طبعیب سے متعلق تشویش ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ دعا ہے اللہ ان کو صحت کاملہ عطا کرئے۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت سے مطالبہ ہے کہ نواز شریف کے علاج میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔ شہباز شریف نے کہاکہ ڈاکٹرز کے بورڈ کی تجاویز کے مطابق علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں۔