پرائیویٹ سکولز کی طلباء سے زائد فیسوں کی وصولی برداشت نہیں کی جائیگی، ڈی سی خانیوال

منگل 22 جنوری 2019 16:30

خانیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پرائیویٹ سکولز مالکان کی طرف سے طلباء سے زائد فیسوں کی وصولی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی ‘پرائیویٹ سکولز مالکان ملازمتوں میں تین فیصد معذوری کوٹہ پر ملازمتوں کی فراہمی کو یقینی بنائیں ‘حکومت پنجاب کی طرف سے اساتذہ وملازمین کو منطور شدہ اجرت سے کم ادائیگی پر بھی ایکشن لیا جائیگا ۔

انہو ںنے یہ بات پرائیویٹ سکولوں کے حوالہ سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سی ای او تعلیم شوکت علی شیروانی ‘محکمہ تعلیم کے دیگر افسران ‘پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے نمائندہ آصف اقبال نے شرکت کی ۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں ہدایت کی کہ پرائیویٹ سکولوں کو اس بات کا پابند بنایا جائے کہ سکیورٹی کی آڑ میں بیرئیر لگا کر سڑکیں بلاک نہ کریں اور بیرئیرز سکولوں کی حدود کے اندر ہی رکھے جائیں تاکہ عام شہریوں کو آمدورفت میں دشواری نہ ہو ۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر پرائیویٹ سکولوں کی کینٹینز اور باہر ٹھیلوں پر فروخت ہونیوالی اشیاء خوردونوش کا معیار بھی چیک کرنے کی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :