پاکستان میں معاشی ترقی کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا فروغ اہمیت کا حامل ہے، ، چیئرمین کنزیومرایسوسی ایشن
اپٹیک سے فارغ التحصیل طلبا سافٹ ویئر ہاس قائم کریں اور یورپین ممالک میں سافٹ ویئر ایکسپورٹ کرکے ملک کے لیے زر مبادلہ لائیں ،کوکب اقبال
منگل 22 جنوری 2019 16:40
(جاری ہے)
ترقی پذیر ممالک سے لیکر ترقی یافتہ ممالک انفارمیشن ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھاکر اپنے ممالک کی معاشی ترقی میں کردار ادا کررہے ہیں۔ بینکنگ، صحت، انجینئرنگ، دفاع، سیکورٹی، غرض ہر محکمے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی بدولت حیرت انگیز تبدیلی رونما ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کموڈٹی کی ایکسپورٹ کے بجائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے آمدنی کے ذرائع بڑھنے چاہئیں جس طرح پڑوسی ممالک انڈیا کی سالانہ آمدنی جو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے ہوئے اس کا حجم 160 بلین ڈالر ہے جبکہ اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کی سالانہ آمدنی جو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے حاصل ہوئی وہ صرف 1.67 بلین ڈالر ہے۔کوکب اقبال نے کہا کہ اگر وفاقی حکومت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے اقدامات کرے تو ہمارا ملک بآسانی آئی ایم ایف کے چنگل سے نکل کر ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپٹیک انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ایسا ادارہ ہے جس پر اس ادارے سے فارغ التحصیل طلبا کو فخر ہونا چاہئے ۔ اپٹیک کے طلبا دنیا کے بڑے ملکوں میں بڑی کامیابی سے نہ صرف کام کررہے ہیں بلکہ پاکستان کے لیے بھی زر مبادلہ کمانے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے فارغ التحصیل طالبات سے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے بدولت وہ گھر پر بیٹھے ہزاروں ڈالر کماسکتی ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمارے ملک میں کمپیوٹر سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جائیں ۔اس موقع پر اپٹیک کے سی ای او اقبال یوسف نے مہمانِ اعزازی کوکب اقبال چیئرمین کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان کو یقین دلایا کہ ان کا ادارہ اپٹیک پاکستان کی معاشی خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.