کلر کہار،شادی شدہ خاتون کیساتھ دست درازی کرنیوالے دو افراد کیخلاف مقدمہ درج

منگل 22 جنوری 2019 17:00

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) قصبہ بوچھال کلاں میں شادی شدہ خاتون کیساتھ دست درازی کرنے والے دو افراد کیخلاف کلر کہار پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

نورین اختر زوجہ قیصر شہزاد نے پولیس کو بتایا کہ وہ گھر میں اکیلی تھی کہ رضوان ولد خوشی محمد ساکن بوچھال کلاں نے گھر میں داخل ہوکر اس کیساتھ دست درازی کی کوشش کی جس پر وہ ملزم کیخلاف چوکی پولیس پردرخواست دینے گئی تو اس کے بھائی تنویر احمد ولد خوشی محمد نے اسے جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیں۔ سب انسپکٹر وقاص الرحمن نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :