جمعیت علماء اسلام ڈیرہ کے زیراہتمامتحفظ ناموس رسالت ؐ ملین مارچ کی تیاریاں شروع

منگل 22 جنوری 2019 17:00

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) جمعیت علماء اسلام ڈیرہ کے زیراہتمام تحفظ ناموس رسالتؐ ملین مارچ 27جنوری 2019کے حوالے سے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں ۔ کانفرنس سے مرکزی امیر جے یوآئی مولانافضل الرحمان سمیت دیگرمرکزی قائدین خطاب کریں گے ۔ملین مارچ کے راستے میں بڑے بڑے بینرزلگانے کا سلسلہ شروع ہے اورمختلف کمیٹیاں بھی بنادی گئی ہیں ۔

جی پی اوموڑپرسٹیج بنایاجائے گاجب کہ توپانوالا چوک ،فوارہ چوک سمیت دیگرراستوں پرجے یوآئی کے کارکن موجودہوں گے دوسری طرف ڈی پی او ڈیرہ ظہوربابر آفریدی نے بھی سیکورٹی پلان کوحتمی شکل دے دی ہے ۔مختلف اضلاع سے 6پلاٹون نفری بھی طلب کی گئی ہے ۔ ٹریفک کے نظام کے حوالے سے بھی اے ایس پی سٹی ناصرمحمود نے پلان بنالیاہے جس کے مطابق گاڑیوں کے لیے روٹ مقررکیے گئے ہیں تاکہ لوگوں کواورجلوس کے شرکاء کوٹریفک کے حوالے سے کوئی تکلیف نہ ہو۔

(جاری ہے)

ڈی پی اوظہوربابرآفریدی نے میڈیا کو بتایاکہ تحفظ ناموس رسالتؐ ملین مارچ کے حوالے سے پولیس نے سیکورٹی انتظامات کوحتمی شکل دے دی ہے اورپولیس ملین مارچ کے حوالے سے قائدین سے رابطے میں ہے ۔طلب کی گئی اضافی نفری کے باعث انشاء اللہ سیکورٹی کے فول پروف انتظامات موجودہیں ۔ملین مارچ کے راستوں پرپولیس کی نفری سیکورٹی کے فرائض سرانجام دے گی تاکہ کوئی ناخوشگوارواقعہ رونمانہ ہو۔

متعلقہ عنوان :