خاتون ایک گھنٹے کے دوران ایک ہی علاقے میں 2 مرتبہ اجتماعی زیادتی کا شکار

3 نوجوان لڑکوں نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، متاثرہ خاتون گھر واپس جاتے ہوئے ایک بار پھر اجتماعی زیادتی کا شکار ہو گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 22 جنوری 2019 17:27

خاتون ایک گھنٹے کے دوران ایک ہی علاقے میں 2 مرتبہ اجتماعی زیادتی کا ..
ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 جنوری 2018ء) بھارت میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک خاتون کو ایک ہی علاقہ میں دو بار اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کے ساتھ یہ افسوسناک واقعہ ممبئی میں پیش آیا جہاں 15 اور 16جنوری کی درمیانی شب کو خاتون کو دو بار اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس نے اس واقعے میں نابالغ بچے اور 4 افراد کو حراست میں لے لیا۔

یہ واقعہ تب پیش آیا جب خاتون شہر میں ایک تقریب میں شرکت کرنے کے بعد گھر واپس آ رہی تھی۔خاتون رات کے ساڑھے گیارہ بجے گھر واپس لوٹ رہی تھی کہ 17, 19 اور 21 سال کے لڑکوں نے خاتون کو دبوچ لیا اور گاڑیوں کے پارکنگ ایریا کے پچھلے حصے میں لے گئے۔تینوں لڑکے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

جب متاثرہ خاتون گھر واپس جا رہی تھی تو ایک بار پھر زیادتی کا نشانہ بن گئی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا پے کہ ایک گھنٹے کے دوران ہی خاتون کے ساتھ دوسری مرتبہ اجتماعی زیادتی کی گئی۔جہاں خاتون کے ساتھ زیادتی کی گئی وہاں سے آدھے کلو میٹر کے فیصلے پر ہی دو لڑکوں نے خاتون کا راستہ روکا۔رپورٹ کے مطابق دنوں لڑکوں کی عمر 18 اور 21 برس تھیں۔خاتون مزاحمت کرنے پر زخمی بھی ہوئی اور اس کے سر پر چوٹ آئی۔خاتون نیم بےہوشی کی حالت میں گھر پہنچی اور سو گئی۔

اگلے روز خاتون خود اسپتال گئی اور اپنا علاج کروایا جس کے بعد پولیس کو تمام واقعے کی اطلاع دی گئی۔مقامی لوگوں نے پولیس کو خاتون کے ساتھ دوسری بار زیادتی کرنے کے واقعے میں ملوث دونوں لڑکوں سے متعلق بتایا جنہیں پولیس نے گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان نے تفتیش کے دوران جرم کا اعتراف کر لیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت کے کئی علاقوں میں ایسے کئی انسانیت سوز واقعات دیکھنے میں آئے ہیں ۔بھارت کے کئی علاقہ جات میں خواتین کی عزت غیر محفوظ ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق بھارت میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے سب سے زیادہ کیس رپورٹ ہوتے ہیں ۔