مورگاہ کا رہائشی تیرہ سالہ بچہ کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ،ہسپتال منتقل

منگل 22 جنوری 2019 18:20

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) راولپنڈی کے علاقے مورگاہ کا رہائشی تیرہ سالہ بچہ کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہوگیا ہے،علاقہ مکینوں نے بچے کو تشویشنا ک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کے مطابق تیرہ سالہ اویس کو ہائی وولٹیج تاروں سے لٹکی پتنگ اتارتے ہوئے کرنٹ لگا ،کرنٹ لگنے کی وجہ سے بچے کا ایک ہاتھ بازو سے الگ ہوگیا جس کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :