پی آئی اے میں سی ای او کے عہدے پر اشتہار میں وار کورس اور ملٹری آپریشنز کی اہلیت کیوں مانگی گئی،میاں رضا ربانی کا سینیٹ میں سوال

منگل 22 جنوری 2019 18:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) سابق چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے استفسار کیا ہے کہ پی آئی اے میں سی ای او کے عہدے پر اشتہار میں وار کورس اور ملٹری آپریشنز کی اہلیت کیوں مانگی گئی۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران انہوں نے کہا کہ ایوی ایشن کے وزیر سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ پی آئی اے کی ملٹرائزیشن کیوں کی جا رہی ہے، سی ای او کے عہدے کے لئے اخبار میں جو اشتہار دیا گیا اس میں وار کورس اور ملٹری آپریشنز جیسی اہلیت طلب کی گئی اس کی کیا ضرورت ہے۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ہدایت کی کہ اس حوالے سے الگ سوال جمع کرا دیں۔

متعلقہ عنوان :