ڈی پی او کاجہلم کا ضلع کچہری اور سیشن کورٹ کا دورہ، سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

منگل 22 جنوری 2019 19:00

جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ،جہلم کیپٹن(ر) سید حماد عابدکا ضلع کچہری اور سیشن کورٹ کا سیکورٹی کے حوالے سے اچانک دورہ,ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ،جہلم کیپٹن(ر) سید حماد عابدکا ضلع کچہری اور سیشن کورٹس کی سیکورٹی کے حوالے سے اچانک دورہ کیا۔

(جاری ہے)

ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر کورٹس کی سیکورٹی کو چیک کیا۔ تمام ملازمین کے اسلحہ کی صفائی کو بھی خصوصی طور پر چیک کیا اور ملازمین کو سیکورٹی کے حوالے سے ہدایات جاری کئیں۔اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز بھی ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :