کوہاٹ کی 2 ویلج کونسلوں مندونی اور علی زئی کے ناظمین کے انتخابات مکمل

منگل 22 جنوری 2019 19:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) ضلع کوہاٹ کی ویلیج کونسلز مندونی اور علی زئی کی ناظمین کی خالی نشستوں پر ان ہاؤس انتخابات ریٹرننگ آفیسر کوہاٹ حبیب الرحمن خٹک کی زیرنگرانی منعقد ہوئے جسکے تحت ویلیج کونسل مندونی سے صرف ایک امیدوار شوکت رحمان نے کاغذات نامزدگی فارم جمع کیا جانچ پڑتال کے بعد Open Division طریقہ کے ذریعے انتخابات ہوئیاور کونسل کے تمام ممبران نے ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور وہ کل 10 ووٹوں میں سے 10 حاصل کرکے ویلیج کونسل مندونی کے ناظم منتخب قرار پائے جبکہ ویلیج کونسل علی زئی سے 2 امیدواروں سجاد علی اور کبیر حسین نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد Open Divsion طریقہ سے یانتخاب کرایا گیا13 ارکان پرمشتمل کونسل کے حاضر ممبران میں سے سجاد علی کو6 جبکہ کبیر حسین کو4 ووٹ ملے ۔

(جاری ہے)

اس انتخاب میں کامیابی کے لئے امیدوار کو سادہ اکثریت %51 حاصل کرنے کے لئے 7 ووٹوں کی ضرورت تھی جو کہ کسی امیدوار نے پوری نہیں کی۔ اب الیکشن کمیشن آف پاکستان ویلیج کونسل علیزئی کے ناظم کے انتخاب کے دوسرے راونڈ کے لئے نئی تاریخ کا اعلان دوبارہ کرے گی۔