فیصل آباد، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران31مجرم و اشتہاری گرفتار کرلئے ،ترجمان پولیس

منگل 22 جنوری 2019 19:00

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) فیصل آبادپولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دوران31مجرم و اشتہاری گرفتارکرلئے ۔

(جاری ہے)

ترجمان فیصل آباد پولیس انسپکٹر عامر وحید کے مطابق فیصل آبادپولیس نے ضلع بھر کے تھانوں کی حدود میںگزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دورا ن جرائم پیشہ افراد کے خلاف کی گئی کارروائیوں میں31مجرم و اشتہاری گرفتار کئے گئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور نمائش کرنے والوں کیخلاف کارروائیوں میں02عدد پسٹل اور01عددکلاشنکوف قبضہ میں لے کر متعلقہ افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں\ترجمان نے مزید بتایا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون میں5.090 کلوگرام چرس اور56لیٹر شراب برآمدکرتی ہوئے ملزمان گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمات درج کرلئے اور ضابطہ کی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :