فیصل آباد پولیس نے دو منشیات فروش گرفتار کرکے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی

منگل 22 جنوری 2019 19:00

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) فیصل آباد پولیس نے دو منشیات فروش گرفتار کرکے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی ۔ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے ضابطہ کی کارروائی شروع کردی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈی ٹائپ کالونی پولیس نے چھاپہ مارکرملزم طلحہ زبیر کوگرفتارکیاجس کے قبضہ سے 1.680کلو گرام چرس برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر42/19بجرم9C CNSAتھانہ ڈی ٹائپ کالونی میں درج کرلیا۔تھانہ ستیانہ پولیس نے ملزم عبدالواحد کوگرفتارکیاجس کے قبضہ سے 1.220کلو گرام چرس برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر23/19بجرم9C CNSAتھانہ ستیانہ میں درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :