راولپنڈی ،ٹریفک حادثے اور ڈکیتی میں مزاحمت پر 3افراد جاں بحق اور2زخمی

بیٹے نے باپ کو قتل کر کے نعش نالے میں پھینک دی

منگل 22 جنوری 2019 19:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2019ء) ٹریفک حادثے اور ڈکیتی میں مزاحمت پر 3افراد جاں بحق اور2زخمی ہو گئے جبکہ بیٹے نے باپ کو قتل کر کے نعش نالے میں پھینک دی گوجرخان کے علاقے میں تیز رفتار ٹرک نے سڑک کنارے کھڑے خراب ٹریلر کو ٹکر مار دی جس سے ٹرک کی فرنٹ سیٹ پر سوارعمران، رشید،اورآصف جاں بحق اور احمد نامی شخص زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا حادثے کا شکار ہونے والے تمام افراد کا تعلق قصور سے بتایا جاتاہے ادھر تھانہ ائیر پورٹ کے علاقے ائیر پورٹ ہائوسنگ سوسائٹی میں مسلح ڈکیتی کی واردات میںمزاحمت ناصرنامی شخص زخمی ہو گیا جبکہ ڈاکوناصر سے موبائل فون اورپرس چھین کر فرارہو گئے زخمی کو بے نظیر بھٹو ہسپتال منتقل کر دیا گیاجبکہ تھانہ نصیر آبادکے علاقے مصریال روڈ پر مسلح ڈاکوئوں نے ڈیری شاپ سے ہزاروں روپے نقدی لوٹ لی دریں اثنااڈیالہ روڈ پر سنگدل بیٹے نے باپ کو قتل کرکے لاش نالے میں پھینک دی پولیس کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے نالے میں سرچ آپریشن شروع کردیااس مقصد کے لئے ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم کو بھی موقع پر طلب کرلیا گیا۔