ہوپ یونین کونسل افغان کالونی پشاورکی کابینہ تشکیل‘عبدالرحمن صدرمنتخب

منگل 22 جنوری 2019 20:20

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) ہب آف پرائیویٹ ایجوکیشن(ہوپ)یونین کونسل افغان کالونی پشاور کی کابینہ تشکیل پاگئی قاری عبدالرحمن صدر اور بشیرخان جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے،اس سلسلے میں صدرٹائون ون انعام اللہ کی زیرنگرانی انتخابی اجلاس ہوا جس میں پرائیویٹ سکولوںکی فلاح وبہبود اور پی ایس آراے کی طرف سے درپیش مسائل ومشکلات پر تبادلہ خیال ہوا اجلاس میں ہوپ یونین کونسل افغان کالونی کی کابینہ تشکیل دی گئی جس میں اتفاق رائے سے قاری عبدالرحمن کو صدر،بشیرخان کو جنرل سیکرٹری،مفتاح اللہ فنانس سیکرٹری اور خادم اسلام پریس سیکرٹری چن لئے گئے اس موقع پر صدرٹائون ون انعام اللہ نے کہاکہ ہوپ نجی سیکٹرکی کامیابی کیلئے ہمہ وقت تیار ہے اوراس مقصدکیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائیگاآخرمیں نومنتخب صدر قاری عبدالرحمن نے اپنے انتخاب پر تمام ممبران کاشکریہ ادا کیا اور اس عزم کااظہار کیاکہ وہ پرائیویٹ سکولوں کے مسائل کے حل اورہوپ کی ترقی کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑینگے۔

متعلقہ عنوان :