مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی پر اقوام عالم کی خاموشی ایک لمحہ فکریہ ہے،عصمت الله پہلوان

منگل 22 جنوری 2019 20:30

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) جامعہ محمدیہ اہلحدیث گوجرانوالہ کے امیر عصمت الله پہلوان ‘میاں عبدالرشید ‘محمد جمیل میر ‘شیخ عزیز یوسف ‘شیخ شکیل احمد اور دیگر اراکین مجلس عاملہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی پر اقوام عالم کی خاموشی ایک لمحہ فکریہ ہے ۔

(جاری ہے)

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مزید تین نوجوانوں کی شہادت کا واقعہ انتہائی قابل افسوس اور تکلیف دہ ہے ۔ اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے علمبرداروں کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالے مظالم کو نظر انداز کرنا دوہرے معیار کی بدترین مثال ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور دیگر عالمی طاقتیں اپنے معاشی مفادات کی وجہ سے ہندوستان کو ناراض نہیں کرنا چاہتیں اس لئے کشمیر میں ہندوستان آزادانہ طریقے سے ظلم کر رہا ہے ۔