امن کمیٹی کے کام میں مداخلت نہ کی جائے ،جمعیت علمائے پاکستان

منگل 22 جنوری 2019 20:30

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) جمعیت علمائے پاکستان کے رہنمائوں علامہ ابویاسر اظہر حسین فاروقی ‘ملک محمد جاوید چشتی ‘صاحبزادہ وسید امداد حسین بخاری ‘مولانا شبیر احمد صدیقی ‘چوہدری محمد اسحاق رحمانی ‘میاں عبدالرشید رضوی وغیرہ نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی کے ایس اے حمید چیئرمین پی ایچ اے کی جانب سے متوازی امن کمیٹی بنانے کی کوشش کرنا اور مذہبی انتشار پھیلانا قابل مذمت ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سالہا سال سے قائم ضلعی امن کمیٹی کے ارکان علامہ ابو طاہر عبدالعزیز چشتی ‘علامہ زاہد الراشدی ‘قاری محمد سلیم زاہد ‘پروفیسر سعید احمد کلیروی ‘علامہ محمد کاظم ترابی ‘علامہ ضیاء الله قادری وغیرہ نے قیام امن ‘اخوت و بھائی چارہ کے فروغ اور مذہبی منافرت کے خاتمہ کیلئے ہمیشہ نمایاں کردار ادا کیا ہے اور سابقہ حکومتوں نے ان کی خدمات کو سراہاتے ہوئے کبھی امن کمیٹی کے کام میں مداخلت نہیں کی ہے ۔