منی بجٹ میں حکومت امپورٹ ڈیوٹیز کو کم کرے،یشان انور

منگل 22 جنوری 2019 20:30

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) صدر اوورسیز عام لوگ پارٹی ‘سیکرٹری جنرل او پی یو ذیشان انور نے کہا ہے کہ منی بجٹ میں حکومت امپورٹ ڈیوٹیز کو کم کرے ،درآمدات پر غیر ضروری ڈیوٹیز اور ٹیکسوں میں اضافہ کرنے سے سمگلنگ زور پکڑے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹیکسوں کی شرح میں ہونیوالے ہوشرباء اضافے کے باعث کاروباری سرگرمیاں جمود کا شکار ہیں اور کاروباری افراد ابھی تک غیر یقینی حالات کا شکار ہیں ۔ تاجر حکومت کو ٹیکس دینا چاہتے ہیں تاہم اگر کاروبار چلیں گے تو حکومت کو ٹیکس دینگے ۔ لہٰذا حکومت کی ذمہ داری ہے کہ کاروباری حالات کو بہتر بنانے پر توجہ دے ۔

متعلقہ عنوان :