آل ماربل ٹائلز اینڈ چپس انڈسٹریز ایسوسی پیربالا نے بجلی کی الگ فیڈر اورلوڈشیڈنگ ختم نہ کرنے کی صورت میں احتجاج کی دھمکی دیدی

منگل 22 جنوری 2019 21:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) آل ماربل ٹائلز اینڈ چپس انڈسٹریز ایسوسی پیربالا پشاور کے عہدیداروں نے انڈسٹریز زون کیلئے بجلی کی الگ فیڈر نہ لگانے اور لوڈشیڈنگ ختم نہ کرنے کے صورت میںانڈسٹریز بند کرنے اور واپڈا ہائوس پشاور کے سامنے دھرنہ دینے کی دھمکی دیدی ہے ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری حمت شاہ،نائب صدر ظفر کنڈی،ملک شریف خان،عزت خان،فنانس سیکریٹری فیاض خان پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیر بالا میں 310 سے زیادہ ماربل فیکٹریاںہیں جس میں ہزاروں سے زائد غریب افراد روزگار سے وابستہ تھے لیکن حکومت اور واپڈا حکام کی من مانیوں کی وجہ سے بجلی کی لوشیڈنگ اور کم وولٹیج کی وجہ سے کارخانہ بند ہونے کو ہیں اور ساتھ ہی فیڈر ٹرپ ہونے سے کارخانہ داروں کے لاکھوں کا نقصان ہو تاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بجلی کی مد میں ماربل فیکٹریوں کی طرف سے ماہانہ چار کروڑ سے زیادہ بل ادائیگی ہوتی ہے لیکن فیڈر پر لوڈ زیادہ ہونے کی وجہ سے بار بار ٹرپ ہوتا ہے۔انہوں کہا کہ اس حوالے سے ہم نے کئی بار متعلقہ حکام کو درخواستیں بھی دی مگر ان کی طرف سے کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔انہوں نے کہاکہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے مسائل میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے،اور اس کیساتھ ساتھ ہمارا کاروبار بھی مکمل طور پر ٹھپ ہوکر رہ گئے واپڈا حکام متعلقہ فیڈر کو ہر دس منٹ بعد ٹرپ ہونے کی وجہ سے بند کر تے ہیں جس کی وجہ سے مشنری بند ہوتی ہے ،دوبارہ مشنری لگانے کیلئے بجلی بھی زیادہ درکار ہوتی ہے اور مشنری خراب ہوتی ہیں جس کی وجہ سے ماہانہ ہر ایک کارخانہ دار پچاس ہزار اضافی بل ادا کرتا ہے اور کروڑوں روپے کی مشنری خراب ہوتی ہیں انہوںنے کہا کہ نئے کنکشن لگانے کے صورت میں واپڈا کو پیڈر لگانے کیلئے بڑے پیمانے پر پیسے جمع کی جاتی ہیں جو ابھی تک ہم 70روپے سے زیادہ جمع کی ہیںلیکن اس کے باوجود ہمیں نیا فیڈر نہیں لگایاجاتاہے انہوںنے کہا کہ 2014سے پہلے کارخانوں میں کام موجود ہونے کی وجہ سے 15ہزار کے تعداد میں نوجوانوں کو روزگار کے موقع موجود تھے لیکن اب اس میں تین ہزارسے بھی کم لوگ کام کرتے ہیں ۔

انہوں نے دھمکی دی کہ اگر ہمارے لئے الگ فیڈر نہ لگایا گیا تو واپڈا حکام کے خلاف احتجاجی دھرنا دینگے۔