شہباز شریف سے اراکین قومی اسمبلی گجرانوالہ کی ملاقات ،پارلیمانی امور سے متعلق تبادلہ خیال

ارکان پوری تیاری کے ساتھ پارلیمانی بزنس میں حصہ لیں، شہباز شریف کی ہدایت

منگل 22 جنوری 2019 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے اراکین قومی اسمبلی گجرانوالہ نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شہباز شریف نے ارکان کو اپنے حلقوں کے مسائل قومی اسمبلی میں اٹھانے کی ہدایت کر تے ہوئے کہاکہ ارکان پوری تیاری کے ساتھ پارلیمانی بزنس میں حصہ لیں۔ شہباز شریف نے کہاکہ ہم نے اسی جزبہ سے اپوزیشن کی زمہ داری نہبانی ہے جیسے حکومت میں رہ کر عوام کی خدمت کی۔ شہباز شریف نے کہاکہ مسلم لیگی ارکان نے ناسازی طبعیت کی باوجود پارلیمنٹ میں متحرک کردار ادا کرنے پر شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کیا۔