موجودہ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام تروسائل کو بروئے کار لارہی ہے ، میر سکندر علی خان عمرانی

منگل 22 جنوری 2019 21:01

ڈیرہ مرادجمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون خصوصی برائے بلوچستان ڈپولپمنٹ اتھارٹی میر سکندر علی خان عمرانی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام تروسائل کو بروئے کار لارہی ہے ماضی کی حکومتوں نے لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں کیا بلوچستان کے کونے کونے میں ترقیاتی کام کرواکر عوام کو دور جدید کی سہولیات ان کی دہلیز پر مہیا کریں گے وزیر اعلیٰ جام کمال خان کی قیادت بلوچستان کی ضرورت ہے ماضی میں صوبے کے عوام سے ہونے والی زیادتیوں اور نا انصافیوں کا ازالہ کریں گے عوام نے حکومت سے جو امیدیں اور توقعات وابستہ کی ہیں انھیں ہر حال میں پورا کریں گے ان خیالات کا اظہار انھوں نے معروف ٹھیکیدار حاجی یار محمد سولنگی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا میر سکندر علی خان عمرانی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان صوبے کی پائیدار ترقی دیرپا امن اور عوام کی خوشحالی پر یقین رکھتے ہیں انھوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی کار کردگی عوام کے سامنے ہے بلوچستان میں ترقی کے نام پر ماضی کی حکومتوں نے لوٹ مار کی اور صوبے کے عوام کو تمام تر سہولیات سے محروم رکھا یہی وجہ ہے کہ موجودہ حکومت بلوچستان کے عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے موثر اقدامات کررہی ہے حکومت انفرادیت کے بجائے اجتماعیت کے منصوبوں پر عمل پیرا ہے جس سے عوام کو زیادی سے زیادہ سہولیات فوائد مل سکیں انھوں نے کہا کہ اپنے حلقے کے عوام سے کیئے گئے وعدوں کو ہر حال میں پورا کریں گے نصیر آباد اور ڈیرہ مرادجمالی کے عوامکی خدمت ہمارا وژن ہے بلند بانگ دعوئوں پر ہرگز یقین نہیں رکھتے ڈیرہ مرادجمالی سمیت نصیر آباد میں سحت تعلیم کے فروغ پینے کے صاف پانی کی فراہمی میرٹ پر بے روزگار نوجوانوں کو سرکاری ملازمتیں فراہم کرکے ان کے اندر پایا جانے والا احساس محرومی دور کیا جائے گا ۔