اطلاع تھی کہ ذیشان دہشتگردوں کو لے کر بورے والا جا رہا ہے جس پر الرٹ دیا گیا
لیکن ذیشان خلیل کی فیملی کو لے کربورے والا کے لیے روانہ ہو گیا
سمیرا فقیرحسین بدھ 23 جنوری 2019 11:11
(جاری ہے)
جب اس کی سیف سٹی کیمروں سے فوٹیج دیکھی گئی تو اس گاڑی میں ایک مرتبہ ذیشان جاوید کو اور اس کے بعد کئی مرتبہ اسی گاڑی کے ساتھ ذیشان جاوید کی گاڑی دیکھی گئی جس پر اہم اداروں نے ذیشان جاوید کی نگرانی شروع کی تو انہیں علم ہوا کہ دو مزید دہشتگردوں نے لاہور میں اس کے پاس قیام کیا ہے اور نشتر کالونی کے گھر میں بھی ان کو قیام کروایا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق اداروں کے پاس یہ مصدقہ انفارمیشن تھی کہ ذیشان دو دہشتگردوں کو لے کر جنوبی پنجاب جائے گا اور ان دہشتگردوں نے خود کش جیکٹس پہنی ہوں گی۔ اس اطلاع پر ذیشان کی گاڑی کا نمبر سیف سٹی کو دے کر اس پر الرٹ لگا دیا گیا تھا لیکن ذیشان دہشتگردوں کی بجائے خلیل کی فیملی کو لے کر بورے والہ روانہ ہو گیا ۔بورے والہ سے ذیشان نے جنوبی پنجاب جانا تھا جہاں انتہائی مطلوب شخص کے ساتھ اس کی ملاقات تھی ۔ ذرائع کے مطابق ذیشان کے موبائل فون سے ملنے والی تفصیلات میں بڑی اہم ترین چیزیں سامنے آئیں جس میں ایک ایسا پیغام بھی ہے جو ذیشان نے ایک انتہائی مطلوب دہشتگرد کو بھیجا تھا اور اس میں اظہار کیا ہے کہ اسے فدائی بننے کا شوق ہے ۔ ایسی کئی تصاویر بھی اس کے مو بائل سے ملی ہیں جس میں ذیشان انتہائی مطلوب دہشتگردوں کے ساتھ تھا۔ ذرائع کے مطابق ذیشان کے حوالے سے یہ بات بھی سامنے آئی کہاس کے زیر استعمال گاڑی فیصل آ باد میں ہلاک ہونے والے دہشتگرد عدیل حفیظ کے نام پر تھی۔ عدیل حفیظ نے یہ گاڑی خرید کر اسے دی تھی ۔ گاڑی دہشت گرد عدیل حفیظ نے آن لائن ایپلی کیشن کے ذریعے 9 مئی 2018ء کو خریدی۔ گاڑی ثاقب محمد نامی شخص سے چھ لاکھ اسی ہزار کی خریدی گئی۔ تاہم 15 جنوری کو سی ٹی ڈی کی ایک کاروائی کے دوران فیصل آباد میں مارا گیا تھا۔ ذیشان سے متعلق موصول ہونے والی اطلاعات پر مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
روزمرہ کی زندگی میں جدوجہد کرتی افغان خواتین
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
بھارتی انتخابات: کشمیر میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کی حکمت عملی
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
-
فرانس ، پاکستانی سفیرعاصم افتخار احمد کا سینڈیلن میں پاکستان کے ایونٹنگ پیرس اولمپکس تربیتی کیمپ کا دورہ،کوچ پیئرڈیفرنس سے ملاقات
-
رفح سے فلسطینی شہریوں کا انخلا
-
کوپ 29 کے نتیجے میں ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مالیاتی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی، صدر مملکت آصف علی زرداری
-
وزیرِ اعظم نے سرمایہ کاری بورڈ کو ملک میں سرمایہ کاری اور نئے کاروبار کے آغاز کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کا ہدف دے دیا ، ون ونڈو آپریشن کی طرز پر طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.