کوہ نور ٹیکسٹائل ملز کے بعداز ٹیکس منافع میں تین ماہ کے دوران 49 فیصد کمی

بدھ 23 جنوری 2019 11:25

کوہ نور ٹیکسٹائل ملز کے بعداز ٹیکس منافع میں تین ماہ کے دوران 49 فیصد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) رواں مالی سال 2018-19ء کی پہلی سہ ماہی میں جولائی تا ستمبر 2018ء کے دوران کوہ نور ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ (کے ٹی ایم) کے بعداز ٹیکس منافع میں 49 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

کے ٹی ایم کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی تین ماہ کے دوران کمپنی نے 81 ملین روپے کا بعداز ٹیکس منافع کمایا تھا۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ابتدائی تین ماہ کے دوران کوہ نور ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کے بعداز ٹیکس منافع میں 40 ملین روپے یعنی 49 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس سے کمپنی کی فی حصص آمدن بھی 1.6روپے کے مقابلہ میں 0.81 روپے فی حصص تک کم ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :