ہنرمند نوجوانوں کا ملکی ترقی و خوشحالی میں انتہائی اہم کردار ہے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی الھدی انٹرنیشنل سکول کے زیراہتمام اسلامی سائنسی نمائش کے دورہ کے موقع پر گفتگو

بدھ 23 جنوری 2019 16:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے نوجوانوں کو مستقبل کے لئے تیار کرنا ہو گا ۔ہنرمند نوجوانوں کا ملکی ترقی و خوشحالی میں انتہائی اہم کردار ہے۔انہوں نے یہ بات بدھ۔

(جاری ہے)

کو یہاں الھدی انٹرنیشنل سکول کے زیراہتمام اسلامی سائنسی نمائش کے دورہ کے موقع پر کہی۔صدر مملکت نے طلباء اور اساتذہ کی محنت کو سراہا۔ انہوں نے نے نمائش میں مختلف پراجیکٹس کا دورہ بھی کیا۔ صدر نے کہا کہ مستقبل کے معماروں کی کاوشیں خوش آئند ہیں، اس قسم کی تقاریب سے طلباء کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔