Live Updates

ساہیوال واقعہ پر صوبائی وزراء کے غیرمناسب بیانات نے وزیر اعظم کو برہم کر دیا

اگلی مرتبہ بغیر تیاری کے میڈیا کے سامنے نہ جائیں،وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کر دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 23 جنوری 2019 21:51

ساہیوال واقعہ پر صوبائی وزراء کے غیرمناسب بیانات نے وزیر اعظم کو برہم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 جنوری2019ء) ساہیوال واقعہ کے بعد صوبائی وزراء کے غیرمناسب بیانات نے وزیر اعظم کو برہم کر دیا۔پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیر اعظم نے وزراء کو خبر دار کیا کہ وہ بغیر تیاری کے میڈیا کے سامنے نہ آئیں۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت آج تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آچکی ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے ساہیوال واقعے کے بعد صوبائی وزراء کے غیرمناسب اور متضاد بیانات کا سخت نوٹس لیا ہے۔انہوں نے وزراء کے غیر مناسب بیانات پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ وزراء نے بغیر تیاری کے میڈیا کا سامنا کیا اور غیر ذمہ دار بیانات دئیے۔انہوں نے ہدایت کی کہ اگلی مرتبہ کوئی بھی وزیر بغیر تیاری کے میڈیا کا سامنا نہ کرے۔

(جاری ہے)

۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ واقعہ انسانی المیہ ہے اس کو مثال بنائیں گے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قطر میں بھی اس واقعے سے متعلق اپ ڈیٹ لیتا رہا اس واقعے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔وزیراعظم عمران خان نے ساہیوال کے واقعے پر جوڈیشل کمیشن بنانے پر بھی آمادگی ظاہر کی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن کے مطالبے پر جوڈیشل کمیشن بنانے پر تیار ہیں۔اپوزشین اپنے ممبرز دینا چاہئے تو دے سکتی ہے۔                                                                                                        
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات