سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے شعبہ کی بہتر ی کے لئے جدید ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے ،ڈپٹی ڈائریکٹر این سی آر ڈی
جمعرات 24 جنوری 2019 16:29
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں کچرا اٹھانے کے لئے بڑے شہروں میں سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کام کررہی ہیں جو بڑی محنت سے دن رات کچرا اکٹھا کرکے اس کو ٹھکانے لگا رہی ہیں مگر اس کچرے کو ری سائیکل کرکے ضرورت کی کئی اشیاء تیار کی جاسکتی ہیں۔
جس کے لئے جدید ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ جاپان میں پٹ بوتل کو ری سائیکل کرکے فائبر اور شرٹ تیار کی جارہی ہیں۔ اس کے علاوہ کئی ممالک میں گھریلو کچرے سے کھاد تیار کی جارہی ہے کیونکہ دنیا میں بڑتی ہوئی آبادی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ہمیں مختلف ایجادات کے علاوہ ری سائیکل کے شعبہ پر توجہ دینی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہماری اس تربیتی ورکشاپ میں کشمیر ، پنجاب ، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ،بلوچستان ، سندھ اور اسلام آباد سے 82 افراد کو سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کے شعبہ میں بہتری لانے کے لئے تربیت دی جارہی ہے۔ یہ افراد لوکل گورنمنٹ ، فشریز ، صوبائی وزارت داخلہ ، آئیسکو، زراعت، لائیو سٹاک ، یونیورسٹیوں ، میونسپل کارپوریشنوں اور دیگر اداروں میں افسران ہیں۔ورکشاپ میں شرکت کرنے والوں کو راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا دورہ کرایا گیا جہاں پر ترکی کی کمپنی البراق کے جنرل منیجر آپریشن مراد شنگر نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر انہوں نے شرکاء کو بتایا کہ ہماری کمپنی روزانہ کی بنیاد پر راولپنڈی شہر سے ہزار ٹن کچرا اکٹھا کررہی ہے اور ہماری کمپنی گزشتہ چار سالوں سے کام کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت کو کچرے ری سائیکلنگ کے لئے پلانٹ لگانے چاہئیں۔مزید قومی خبریں
-
مئی کو بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا،شرجیل میمن
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
سعودی وفد کا دورہ پاکستان ، 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.