ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی ،تین گرفتار ملزمان سے ناجائزاسلحہ برآمد

جمعہ 25 جنوری 2019 21:23

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2019ء) تھانہ مڈھ رانجھا پولیس کی ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی ،تین گرفتار ملزمان سے ناجائزاسلحہ برآمدکر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودہا محمد حسن رضا خان کی خصوصی ہدایت پرسماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ مڈھ رانجھا عبدالقیوم نے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز محمد حیات، محمد آصف اور عامر علی پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ تھانہ کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے ملزمان تصورعباس ولد الطاف سکنہ رام ریحان سے رائفل444بور ، آفتاب احمد ولد نذیر سکنہ اودیاں سے بندوق12بور سنگل بیرل اور ندیم اختر ولد محمد اسلم سکنہ رام ریحان سے پسٹل30بور برآمد کرلیا ہے ۔

گرفتارتینوں ملزمان کے خلاف ناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمہ درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودہا محمد حسن رضا خان نے ایس ایچ او تھانہ مڈھ رانجھا اورانکی ٹیم کو اچھی کارروائی پر شاباش دی۔

متعلقہ عنوان :