ٹرمپ کے ایک قریبی ساتھی روجر اسٹون پر غلط بیانی کی فرد جرم عائد

صدارتی انتخابات کی مہم میں ای میلز روسی ہیکرز نے حاصل کیںاورپھر وکی لیکس کے حوالے کر دیا گیا،امریکی استغاثہ

ہفتہ 26 جنوری 2019 15:20

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2019ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک قریبی ساتھی روجر اسٹون پر غلط بیانی کی فرد جرم عائد کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسٹون پر شبہ ہے کہ انہوں نے سن 2016 کے صدارتی الیکشن میں ہیلری کلنٹن کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والی ای میلز کے حوالے سے غلط بیانی سے کام لیا تھا۔ اسٹون کو جمعے کی صبح فلوریڈا میں ان کے گھر سے حراست میں لیا گیا تھا۔ امریکی استغاثہ کا ماننا ہے کہ صدارتی انتخابات کی مہم میں یہ ای میلز روسی ہیکرز نے حاصل کی تھیں اور بعد ازاں انہیں وکی لیکس کے حوالے کر دیا گیا۔