Live Updates

بلاول بھٹو کے ستارے مریم نواز اور حمزہ شہباز سے زیادہ روشن ہیں ‘پروفیسر فضل کریم خان

عمران خان کا بیٹا سلمان سائنسدان بنے گا ، حکومت مزید 3ماہ مشکلات کاشکار رہے گی ‘ پامسٹ کی پیشگوئیاں

اتوار 27 جنوری 2019 18:30

بلاول بھٹو کے ستارے مریم نواز اور حمزہ شہباز سے زیادہ روشن ہیں ‘پروفیسر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2019ء) بین الاقوامی شہرت یافتہ آسٹرو پامسٹ پروفیسر فضل کریم خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے بیٹوں کا سیاست میں آنے کا امکان نہیں ، بلاول بھٹوز رداری کے ستارے مریم نواز اور حمزہ شہباز سے زیادہ روشن ہیں ۔انہوں نے کہاکہ زائچہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا بیٹا سلمان خان سائنسدان بنے گا ۔

(جاری ہے)

مریم نواز اور حمزہ شہبازکے ہاتھ میں وزیراعظم بننے کی لکیر نہیں ، مستقبل میں دونوں کی راہیں جدا ہوں گی ، ان کی چپقلش سے خاندان میں مزید دراڑیں پڑیں گی ۔ پروفیسر فضل کریم خان نے کہاکہ ستاروں کی چال کے مطابق عمران خان کی حکومت مزیدتین ماہ تک مشکلات کا شکار رہے گی وہ کچھ وزراء کو چلتا کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ بلاول قسمت کے دھنی ہے ان کے ستارے پاکستان سے انتہائی میل رکھتے ہیں وہ اپنے نانا ذواالفقار علی بھٹو اوروالدہ بے نظیر بھٹو کی طرح کردارادا کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ زائچہ کے مطابق پاکستان کی آئندہ سیاست میں صرف تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کا کردار ہی نظر آرہا ہے بیشتر سیاسی جماعتیں حرف غلط کی طرح مٹ جائیں گی ۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات